اقلیتی طلبہ کیلئے حکومت کا ایم آر ٹی آئی کے قیام فیصلہ خوش آئند

0
8

بھیونڈی ( شارف انصاری):- مائنارٹی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (ایم آر ٹی آئی) کے قیام سے متعلق مہاراشٹر کی مہایوتی حکومت کی کابینہ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھیونڈی مشرق سے سماج وادی پاٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے اس پر فوری طور پر عمل درآمد کرنے کی بات کہی ہے۔رئیس شیخ نے کہا کہ ہم نے اقلیتوں کے اعلی تعلیم کے حصول میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے حکومت کو کئی خطوط لکھے تھے اور حکومت کو بتایا تھا کہ کس طرح سے اقلیتی طبقے کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ بارتی، مہاجیوتی، سارتھی، امرت جیسی اسکیموں کے ذریعے دیگر برادریوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے لہذا ہم نے حکومت سے اقلیتوں کے تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے لئے مائنارٹی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو اس انسٹی ٹیوٹ کے لیے فوری طور پر فنڈز کا مناسب بندوبست کرنا چاہیے۔ ہم اس اعلان کو حقیقت بنتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اعلان اسمبلی انتخابات سے پہلے مسلم کمیونٹی کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی چال نہیں ہونا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here