اسمبلی انتخابات کے موقع پرعوام کی ترقی اور غریبوں کی مدد کا منشور

0
2

سماج کے ہر طبقے کی ذمہ داری اجیت پوار کے کندھوں پر ہے، وہ اس ذمہ داری کو مکمل طور پر ادا کریں گے: چھگن بھجبل۔اجیت پوار کی یوم پیدائش کے موقع پر ریاست میں ’جن سنواد یاترا‘ شروع کی جائے گی۔بارامتی میں ’جن سمان‘ ریلی میں شدید بارش کے باوجود لوگوں کا زبردست اژدہام

بارامتی: یہاں ہوئے ’جن سمان‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے این سی پی کے قومی صدر اجیت پوار نے کہا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ہم عوامی کاموں کی بنیاد پر ہم عوام کے درمیان جانا چاہتے ہیں۔ ہم لوگوں کی ترقی اور غریبوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے درمیان ہم ریاست کے کونے کونے میں جائیں گے اور اپنے عوامی کاموں کی بنیاد پر ان سے حمایت طلب کریں گے۔یہ جن سمان ریلی لوک سبھا انتخابات کے بعد پہلی بار بارامتی میں منعقد کی گئی، جس میں شدید بارش کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے قومی صدر نے کہا کہ ہم لوک سبھا میں ناکام رہے لیکن ہم نے حوصلہ نہیں ہارا ہے۔ کل کے قانون ساز کونسل کے انتخابات میں اپنی کامیابی سے ہم غرور میں بھی مبتلا نہیں ہیں۔ کامیابی کو ہضم کرنا سیکھنا چاہیے اور ایک نئی امید کے ساتھ لوگوں کے سامنے جانے کی تیاری کرنی چاہیے اور یہی تیاری میرے ساتھیوں نے کی ہے۔اجیت پوار نے کہا کہ میں نے کل کے الیکشن میں شیواجی راؤ گرجے اور راجیش وٹیکر سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا ہے۔ مجھے اپنا وعدہ پورا کرنے آتا ہے اور یہ بات پورا مہاراشٹر جانتا ہے۔ اجیت پوار نے یہ بھی کہا کہ جب مجھے مالیات کا شعبہ ملا تو میں نے فیصلہ کیا تھا کہ میں لوگوں کی ترقی کرتے ہوئے غربت کو ختم کروں گا اور میں نے اسی سمت میں قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے خواتین کے لیے لاڈکی بہن یوجنا متعارف کرائی تو مجھ پر تنقیدیں کی گئیں لیکن میں نے انہیں زیادہ اہمیت نہیں دی۔ مجھے یقین تھا کہ مجھے وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور میرے تمام لوگوں کی حمایت حاصل ہے۔ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اس منصوبہ کو اچھے طریقے سے نافذ کیا جا سکتا ہے۔اجیت پوار نے کہا کہ ہم کسانوں کو مفت بجلی دے رہے ہیں، کسانو! اب اچھی فصل اگاؤ ۔ ہم ایک روپے کا فصل بیمہ دے رہے ہیں۔ کپاس اور سویابین کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان بھائی میری بات پر بھروسہ کریں اور فکر نہ کریں۔ ترقی اور غربت کو مدنظر رکھتے ہوئے دودھ پیدا کرنے والے کسانوں پر بھی غور کیا گیا ہے اور انہیں 5 روپے کی اضافی سبسڈی دی گئی ہے۔ بہن بھائیوں کی مدد کا فیصلہ مہایوتی حکومت نے کیا ہے۔اجیت پوار نے کہا کہ حکومت آتی جاتی رہتی ہے۔ ہم اقتدار کی خواہش نہیں رکھتے بلکہ اس طاقت کو عام آدمی کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سماج کے تمام طبقات کی لڑکیوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اقتدار کا مقصد عہدوں سے لطف اندوز ہونا نہیں ہے۔ ریاست کی مختلف اکائیوں کے لیے بجٹ میں 75 ہزار کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ اجیت پوار نے یہ بھی کہا کہ این سی پی نے ترقی کو اپنی آنکھوں کے سامنے رکھا ہے اور اس سے غربت کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اجیت پوار نے یہ بھی کہا کہ یہ جن سمان ریلی اسمبلی انتخابات تک نہیں رکے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے این سی پی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل نے کہا کہ فی الحال ریزرویشن کا موضوع چل رہا ہے۔ مہایوتی حکومت نے حل تلاش کرنے اور آل پارٹیز مذاکرات کرنے کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تھا۔ اپوزیشن نے اس میٹنگ میں آنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اپوزیشن نے ریزرویشن پر بات کرنے کے لیے بلائی گئی میٹنگ کا بائیکاٹ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ او بی سی سماج نے ان کا کیا نقصان کیا ہے؟ آج وہ مہاراشٹر میں آگ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چھگن بھجبل نے یہ بھی کہا کہ عوام کو اپوزیشن کی حکمت عملی کو پہچاننا چاہئے۔اس جن سمان ریلی میں قومی صدر اجیت پوار و این سی پی کے سینئر لیڈر چھگن بھجبل کے علاوہ قومی کارگزاری صدر ایم پی پرفل پٹیل، ریاستی صدر رکن پارلیمنٹ سنیل تٹکرے، وزیر تعاون دلیپ ولسے پاٹل، طبی تعلیم کے وزیر حسن مشرف، وزیر زراعت دھننجے منڈے، اسمبلی کے نائب صدر نرہری زیرول، ریلیف اور بازآبادکاری کے وزیر انل پاٹل، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے وزیر دھرماراوبابا آترم، ایم پی سنیترا تائی پوار، وزیر کھیل سنجے بنسوڑے، خواتین کی ریاستی صدر روپالی تائی چاکنکر اور یوتھ ریاستی صدر سورج چوہان وغیرہ موجود ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here