’’اجمیر ۹۲؍‘‘ فلم کے خلاف رضااکیڈمی کی مہم میں لکھنؤ کے علمائے اہلسنت بھی شامل،ہر ہندوستانی سرکار غریب کے آستانے سے دلی لگاؤ رکھتا ہے

0
7

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ دارالعلوم حنفیہ چشتیہ عزیزیہ میں محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کی آمد اس موقع پر شہر کے بزرگ عالم دین مولانا قاری محمد احمد بقائی نے اپنے رفقاء کے ساتھ نوری صاحب کا شاندار استقبال کیا اور کہا کہ کچھ شرپسند عناصر حکومت کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کے امن وشانتی کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے نفرت کا بازار گرم ہے ظاہر سی بات ہے کہ جب حکومت ان شرپسندوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے تو ان کا حوصلہ مزید بڑھتا ہی جائے گا جبکہ رضااکیڈمی نے امن شانتی اور بھائی چارہ کو نقصان پہونچانے والوں کے خلاف تحریک چھیڑ رکھی ہے ایسے ہر امن پسند شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وطن عزیز میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے رضااکیڈمی کے ساتھ ہر اس شخص کا ساتھ دے جو امن کا خواہاں ہے واضح رہے کہ رضااکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری آج بریلی شریف سے لکھنؤ پہونچے مدرسہ حنفیہ چشتیہ عزیز نگر جہاں پر پہلے ہی سے علمائے کرام کی ایک کثیر تعداد موجود تھی نوری صاحب نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لکھنؤ میں ہمارے آنے کے مقصد سے آپ بخوبی واقف ہوں گے علمائے کرام نے ہاں میں جواب دیا تب نوری صاحب نے ان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تخریبی ذہن وفکر کے لوگ فلم ’’اجمیر 92 ‘‘کے ذریعہ سرکار غریب نواز قدس سرہ کی حرمت کوپامال کرنے کی ناپاک سازش اور سلسلہ چشتیہ کو بدنام کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں جسے ہرگز برداشت نہیں کیا جاسکتا ہندوستان کے جملہ مذاہب کے لوگوں کی خواجہ غریب نواز سے عقیدت جڑی ہوئی ہے یہ بھی یاد رہے کہ لکھنؤ شہر کے سرکردہ معمر عالم مولانا قاری محمداحمد بقائی کی سرپرستی میں علمائے اہلسنت کا غریب نوازکنونشن کا انعقاد ہوا۔ جس میں الحاج محمد سعید نوری کو علمائے اہلسنت لکھنؤ نے یقین دلایا کہ تمام علمائے اہلسنت آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں اور کھلے لفظوں میں اس متنازعہ فلم کی سخت لفظوں میں مذمت کی فلم ’’اجمیر92 ‘‘پر فورا پابندی لگانے کی مانگ کی مولانا عبدالحسیب خان مصباحی نے کہا کہ اگر حکومت نے اس نازیبا حرکت پر توجہ نہ دی تو غریب نواز کے چاہنے والے کروڑوں ہندو مسلمان اُٹھ کھرے ہونگے اور پورے بھارت میں غریب نواز کے گستاخی کے خلاف احتجاج شروع ہوجائے گا مولانا قاری محمدمنظور بقائی اور لکھنؤ شہر کے موجود تمام علمائے کرام مدرسہ حنفیہ چشتیہ کے مدرسین وطلبہ نے سماج میں نفرت پھیلانے والے فلم ’’اجمیر 92‘‘ کو مسترد کرتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کی مانگ کی اس موقع پر مولانا عباس رضوی مبلغ تحریک ودرود وسلام، مولانا اصغرالزماں، مولانا عبدالجبار حشمتی، مولانا معصوم رضا نوری، مولانا عقیل الرحمن، مولانا نیاز احمد قادری، اسرار احمد وارثی، مولانا آصف رضا، مولانا محمد شاداب رضا اور دیگر علماء کی موجودگی میں مولانا محمد اعظم نے کہا کہ لکھنؤکی تمام تنظیمیں اور ادارے رضااکیڈمی کے ساتھ ہیں اگر اس نفرتی فکر کے لوگوں پرکاروائی نہ کی گئی تو زبردست احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here