مبئی:سنی جمیعۃ العلماء اور رضااکیڈمی کا وفد ترکی میں زلزلہ متاثرین کے درمیان راحت رسانی میں مصروف آج صبح 7/بجے استنبول ہوائی اڈے سے بذریعہ فلائٹ آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء اور رضااکیڈمی کا وفد ڈیڑھ گھنٹےکی مسافت طے کرکے غازیان پہونچا اسی علاقے سے لگ کر یادیامان جہاں پر زلزلے نے کافی تباہی مچائی اس جگہ کے متاثرین کو امداد فراہم کی یاد رہے کہ حضرت معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اور الحاج محمد سعید نوری صاحبان زلزلہ متاثرین کی بازیابی کیلئے اپنے وفد کے ہمراہ راحتی اشیاء لیکر ترکی کی سرزمین پر خیمہ زن ہیں آج جس علاقے میں ریلیف کا عمل ہوا وہ بہت اچھا رہا لوگوں نے ان دونوں کو اپنی ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا۔