ہر سال کی طرح اس سال بھی آل انڈیا ادارہ تحفظ حسینیت کی جانب سے عاشورہ کے دن جلوسِ شامِ غریباں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ جلوس شام کے وقت زینبیہ امام بارگاہ بھنڈی بازار سے شروع ہوگا اور ہینکاک برج سے ہوتا ہوا رحمت آباد قبرستان تک جائے گا۔
اس جلوس میں ہر سال کی طرح لاکھوں عزاداران امام حسین علیہ السلام شرکت کریں گے۔ جلوس کی مناسبت سے پولیس اور بی ایم سی نے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ٹریفک کی روانی، صفائی، درختوں کی کٹائی اور دیگر انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔
تمام محبانِ اہل بیت سے گزارش ہے کہ کثیر تعداد میں اس جلوس میں شرکت فرمائیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے امام حسین علیہ السلام کا پرسہ پیش کریں۔