آئین اور جمہوریت کی بقا زیادہ ضروری ہے : نانا پٹولے

0
2

लोकसभा सीट बंटवारे का फॉर्मूला घोषित :-
-कांग्रेस -17
-राष्ट्रवादी कांग्रेस पार्टी (शरद पवार) -10
-शिवसेना (ठाकरे गुट) – 21

काँग्रेस – 17 :-
नंदुरबार
धुळे
अकोला
अमरावती
नागपूर
भंडारा गोंदिया
गडचिरोली चिमूर
चंद्रपूर
नांदेड
जालना
मुंबई उत्तर मध्य
पुणे
लातूर
सोलापूर
कोल्हापूर
रामटेक
मुंबई उत्तर

एनसीपी शरद पवार – 10 :-
बारामती
शिरूर
सातारा
भिवंडी
दिंडोरी
माढा
रावेर
वर्धा
अहमदनगर दक्षिण
बीड

शिवसेना ठाकरे – 21 :-
जळगाव
परभणी
नाशिक
पालघर
कल्याण
ठाणे
रायगड
मावळ
धाराशिव
रत्नागिरी
बुलढाणा
हातकणंगले
संभाजी नगर
शिर्डी
सांगली
हिंगोली
यवतमाळ
वाशीम
मुंबई दक्षिण मध्य
मुंबई उत्तर पक्ष्चिम
मुंबई दक्षिण
मुंबई ईशान्य

آئین اور جمہوریت کو بچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے کہا کہ آمرانہ حکومت کے خاتمہ اور جمہوریت کی بقا کے لیے ہم نے بڑا دل دکھایا ہے ۔ آج وہ  ممبئی میں مہا وکاس اگھاڑی کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ پارٹی “آمرانہ حکومت” کو ختم کرنے کے مقصد سےکام کر رہی ہے۔ “لہذا، ہم نے بڑا دل دکھاتے ہوئے متنازعہ نشستوں پر دعویٰ چھوڑ دیا ہے، ہمارے لیے آئین اور جمہوریت کو بچانا زیادہ ضروری ہے‘‘۔

عیاں رہے کہ آج مہاراشٹر میں مہا وکاس اگھاڑی نےلوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے نشستوں کی تقسیم کے فارمولے کو حتمی شکل دے جانے کے بعد کانگریس کو معاہدے کے مطابق اب سانگلی، ممبئی ساؤتھ سینٹرل یا بھیونڈی سیٹ نہیں ملی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کانگریس ایک قومی پارٹی ہے۔ اس نے ملک کی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پارٹی کی توجہ آمرانہ حکومت کو ہٹانے پر مرکوز ہے۔ ہم نے مسئلہ حل کر لیا ہے۔ ہمارے پارٹی کارکنوں کو بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلے کو قبول کرنا چاہیے،‘‘  پریس کانفرنس میں  انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی کارکن ایم وی اے امیدواروں کو منتخب کرانے کی کوشش کریں گے۔ “تینوں پارٹیوں کے ووٹ بھی ایک دوسرے کو منتقل کیے جائیں گے کیونکہ ہمارے ساتھ اصل شیوسینا اور این سی پی ہیں۔”

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here