ہم گریجویٹ اور ٹیچرس اسمبلی حلقہ کے الیکشن لڑنے سے بھی قاصر کیوں؟ الطاف پٹیل
ممبئی :کیا یہ عجیب بات نہیں کہ گریجویٹ اور اساتذہ اسمبلی حلقوں کے لئے بھی ہم دوسروں کے دست نگر بنے ہوئے ہیں۔ ملت کے پاس ممبئی جیسے شہر میں 45000 گریجویٹ ووٹر بھی نہیں ہے ؟سماجی خدمت گار الطاف پٹیل(
صدر بھومی پتر NGO ممبئی سابق ٹرسٹی ہندوستانی مسجد بھائیکلہ )نے مزید کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ہم ایم ایل سی جیسے الیکشن بھی نہیں مقابلہ کر نے کی سکت نہیں رکھتے کیا قوم مسلم کا المیہ نہیں ہے!الطاف پٹیل نے کہا کہ آخر ہم کب تک دوسروں کو کامیقب بنا کر خود ہمیشہ تماشائی بنے رہیں گے۔
ہمیں اتحاد قائم کرتے ہوئے اپنی شناخت قائم کرنا ہوگی اگرآج ہم ایم ایل سی گریجویٹ حلقہ میں مقابلہ آراٰئی کرتے کامیاب ضرور ہوتے مگر ہم نے کوشش ہی نہیں کی بس ہمارے سر میں ایک ہی دھن سوار ہے دوسروں کا کامیاب بنایا جائے پھر ان کے آسرے کا انتظار کیا جائے۔ حیرت کی بات یہ بجی ہے کہ ہمارے مسلم لیڈران بھی کبھی اس بابت فکر نہیں کرتے وہ ہماری کہنی پر کوئی شہد لگادیتے ہیں اور ہم اسی پرخوش ہوجاتے ہیں۔