عید الاضحی کے موقع پر امن و امان بر قرار رکھنے کی حکومت مہاراشٹر سے اپیل

0
2

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے نمائند ہ وفد کی وزیر اعلی مہا راشٹر ایکناتھ شندے سے ملاقات، کئی مسائل پر تبادلہ خیال

ممبئی: آج یہاںجمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صوبائی صدرمولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب کی قیادت میں صو بے کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے ایک موقر وفد نے وزیر اعلی مہا راشٹر ایکناتھ شندے سے دوپہر ۳؍ بجے سیہادری گیسٹ ہائوس ملبار ہل ممبئی میں ملاقات کی اور ریاست میں مسلمانوں کو درپیش اہم مسائل ان کے سامنےاٹھائے ،اس موقع پر مولانا ندیم صدیقی صاحب نے جاریہ ماہ صوبے کے مختلف شہروں میںرونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پر قابو پانے، فرقہ وارانہ ماحول کو پر امن بنا نے ، عید الاضحی کے مو قع پرشر پسندوں کی جا نب سے جانوروں کی گاڑیاں روک کر ان کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے ، اقلیتوں کی تعلیمی اور اقتصادی ترقی کے لیے کم از کم ۱۲؍ ہزارکروڑ کے خصوصی مالیاتی پیکیج کا اعلان کرنے اور اس کے لئے مینا ریٹی ڈائریکٹریٹ قائم کرنے جیسے حساس معاملات پر وزیر اعلی کی توجہ مبذول کرائی ۔جس پر وزیر اعلی ایکنا تھ شندے نےکہا کہ فرقہ وارانہ فسادات کے سدباب اور تحفظِ امن وامان کے تعلق سے ہماری حکومت پوری کوشش کرے گی کہ کسی بھی مقا م پر کوئی نا گہانی واقعہ پیش نہ آئے اور ہمارے صوبے میںاقلیتوںسمیت تمام مذاہب کے لوگ امن و شانتی کے ساتھ رہیں ۔وزیر اعلی نے عید الاضحی کے تعلق سے کہا کہ جن جن علاقوں سے قر بانی کےجا نور ممبئی ومہا راشٹر کے علاقوں میں آتے ہیں وہاں کوئی گڑبڑی نہ ہو کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو اس کے لئے ہم نے پہلے سے ہی روڈ میاپ تیار کر لیا ہے ۔ہم نے پوری ریاست میں امن و شانتی اور عوام کے تحفظ کے لئے محکمہ پولیس کے اعلی افسران کو ہدایت دی ہے کہ غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کریں ۔وزیر اعلی نے عید الاضحی کے موقع پر شکایات کو دور کرنے کے لیے ممبئی اور مہا راشٹر کے لئے “ہیلپ لائن” جاری کرنے کا تیقن دیا ہے ۔واضح رہے کہ آ ج صبح ۹بجے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی مجلس عاملہ و مدعوئین خصوصی کا ایک ہنگامی اجلاس مدرسہ تعلیم القرآن مسجد کینا مارکیٹ دیونار گوونڈی ممبئی میں منعقد ہوا جس میں پورے صوبے سے اراکین عاملہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،عاملہ کے اجلاس میں سابقہ اجلاس کی خواندگی و توثیق کے بعد صوبے کے مختلف شہروں میںرونما ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے روک تھام اور سدباب کی تدابیر،عید الاضحی اور اکا دیسی دونوں تہواروں کے ایک ساتھ آنے کی وجہ سے پر امن ماحول میں قربانی کا فریضہ انجام دینے ،اضلاع اور تعلقوں میں جمعیۃ علماء کے اراکین کےلئے ضلع تھانہ ،احمد نگر اور رتنا گیری میں تر بیتی کیمپ منعقد کرنے ،جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام زون نمبر۲ کےمثالی اضلاع کے اراکین کےلئے۱۲؍ ۱۳؍ جولائی ۲۰۲۳ کو بھوپال میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کرنے ،جمعیۃ یوتھ کلب سے نوجوانوں کو جوڑنے ،شہر و اضلاع میں جمعیۃ اوپن اسکول کے تعلیمی سینٹر قائم کرنےجیسے امور پر اہم تجاویز منظور کی گئیں ۔اس وفد میں مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب (صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر )قاری محمد ایوب صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) مولانا مفتی محمد روشن قاسمی ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ودربھ ) مولانا محمد ذاکر قاسمی(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر)مفتی سید حذیفہ قاسمی ( ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر)مولانامحمد ابراہیم قاسمی ( صدر جمعیۃ علماء ضلع شولا پور) مولانا محمد راشد قاسمی صاحب گورے گائوں ،مولانا وہاج اندھیری ، شرف عالم بابا نوی ممبئی ،مولانا زاہد قاسمی ، مفتی توفیق منصور ( رتنا گیری) مولانا عبد الجلیل تابش ملی ( جنتور) مولانا صابر ( بیڑ ) ایڈوکیٹ ماجد پٹیل ، مفتی عبد الرزاق ( اورنگ آباد ) عظیم منصبدار ( ماجل گائوں ) حافظ نوید صاحب ( آکولہ ) مفتی محمد فہیم ( جالنہ) مولانا محمد صادق ندوی( پر بھنی) مفتی ساجد ( بھنڈارہ) جلال بھائی ( دھولیہ ) مولانا عبد الروف ،حافظ زبیر( کولھا پور) و دیگر شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here